تعارف و اغراض ومقاصد
ارشادالعلوم الاسلامیہ وزارتِ تعلیم پاکستان سے منظورشدہ 59163/16677 مجریہ بتاریخ 24نومبر2023ءایک انٹرنیشنل تعلیمی ادارہ ہے۔اس کے قیام کا بنیادی مقصدفاصلاتی/آن لائن نظامِ تعلیم کے ذریعے ان لوگوں کو جوبوجہ دینی تعلیم سے استفادہ نہیں کرسکتے یا جن کاسلسلہ تعلیم منقطع ہوگیاتھا،ان تک گھربیٹھے دینی سہولیات مہیاکرنا۔
ارشادالعلوم الاسلامیہ وطن عزیزکے دیہاتوں،قصبوں اوردورافتادہ علاقوں میں مقیم افرادکو جہاں دینی تعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں یا ایسی خواتین جوسماجی پابندیوں کے سبب مدارس/ جامعات میں جانے سے قاصرہیں،یا وہ ملازم پیشہ افرادجوملازمت کی وجہ سے دینی تعلیم سے استفادہ نہیں کرسکتے ان سب کوتعلیمی سہولتیں مہیاکرکے یہ فریضہ بہ طریقِ احسن انجام دے رہاہے۔
یہ ادارہ بہت سی منفردحیثیتوں کےحوالے سے دنیابھرمیں ممتازمقام رکھتاہے،یہ اس ادارہ کی انفرادیت ہے کہ اس کادائرہ کار پاکستان کے علاوہ دیگرممالک تک بھی موجودہے۔بیرون ملک میں یہ ادارہ نہ صرف وہاں مقیم پاکستانیوں کو بلکہ دیگرشہریت کے حامل مرد/خواتین کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتاہے،یہ ملک کاواحدادارہ ہے جہاں
عمر،علاقے اورمسلک کی کوئی قیدنہیں ،ملک بھرکے ہرحصے سے ہرعمراورہرمسلک کے افراداس ادارہ سے دینی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
رئیس الجامعہ کاپیغام

ارشادالعلوم الاسلامیہ کاشماردینی فاصلاتی/آن لائن نظامِ تعلیم کے اعتبارسے پاکستان میں پہلے نمبرپرہوتاہے۔اس ادارہ کی یہ انفرادیت ہے کہ اس کادائرہ کارپاکستان کے علاوہ دیگرممالک تک بھی موجودہے۔ یہ ہرمسلک اورہرعمرکے افرادکودینی تعلیم سے استفادہ کی سہولتیں مہیاکرکے اشاعتِ دین اورمعاشرے کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کافریضہ بہ طریقِ احسن انجام دے رہاہے۔
آپ کی دینی تعلیم کے لیے کوشاں
مولانامفتی محمدطلحہ ارشادصاحب
رئیس: ارشادالعلوم الاسلامیہ